بطور اسپیکر اتنے راز ہیں اگر بتادوں تو بعض ممبرز کو آئندہ ٹکٹ تک نہ ملے،سردار ایاز صادق
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ بطور سپیکر اتنے راز ہیں اگر بتادوں تو بعض ارکان کو آئندہ ٹکٹ تک نہ ملے، یہ راز ہمارے سینے میں دفن ہیں، ہم پر ذمہ داری زیادہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بار پھر مذاکرات کو مسائل کا حل قرار دیدیا،سردار ایاز صادق نے کہاکہ کم بولنا، درگزر کرنا سپیکرز کیلئے لازم ہے،کسی رکن کیساتھ بات کو الجھاؤ میں نہ لے کر جائیں،سپیکر اور جج کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس کی پکڑبھی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ بطور سپیکر اتنے راز ہیں اگر بتادوں تو بعض ارکان کو آئندہ ٹکٹ تک نہ ملے،یہ راز ہمارے سینے میں دفن ہیں، ہم پر ذمہ داری زیادہ ہے،سابق ممبرز کیلئے بھی ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں،ہمیں اپنے اداروں کو مستحکم بنانا ہے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں،مذاکرات سے ہی جمہوریت آگے بڑھے گی اور مستحکم ہوگی۔
ان کاکہناتھا کہ مسائل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوتے ہیں،ہمیں ایک دوسرے کوعزت دینی ہے، اسی طرح ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔