پشتون خواہ میپ کے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 45 حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 45 حاجی علی مدد جتک سے آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر پشتون خواہ میپ کے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی نے ملاقات کی انہوں نے پشتون خواہ میپ سے استعفیٰ دے کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اور ضمنی انتخابات میں حاجی علی مدد جتک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک انتہائی مخلص نڈر اور غریب پرور انسان ہیں جنہوں نے علاقے میں بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہی ان کے مثبت کردار نے متاثر کیا جس کی وجہ سے میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوا۔
دریں اثناء حاجی علی مدد جتک سے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردار دودا خان پرکانی نے بھی ملاقات کی اور اپنے قبائل کی جانب سے ضمنی انتخاب میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
حاجی علی مدد جتک نے پشتونخواہ میپ کے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی اور قبائلی وسیاسی رہنما سردار دودہ خان پرکانی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ قبائلی رہنماؤں کا مجھ پر اور پارٹی پر اعتماد کے عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ہم سب مل کر علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔