سوئی میں امن جرگے کا انعقاد، آئی جی ایف سی اور قبائلی عمائدین کی شرکت

ایف سی عوام کی جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، آئی جی


سوئی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، سوئی کے قبائلی عمائدین، سوشل ورکرز، سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
قبائلی عمائدین نے ڈیرہ بگٹی، سوئی اور دیگر علاقوں میں بہتر سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
آئی جی ایف سی نے کہا کہ ایف سی عوام کی جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ایف سی کی جانب سے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بھی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *