حب و لسبیلہ کی ترقی میں جام خاندان کا کردار ناقابل فراموش، وزیراعلی سرفراز بگٹی تاریخ کو نظر انداز نہ کریں، جام کمال


کوئٹہ/اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما وفاقی وزیر تجارت جا م کمال خان نے کہا ہے کہ حب اور لسبیلہ کی ترقی میں جام خاندان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے حب ڈیم اور حب انڈسٹریل زون، ماربل سٹی اور شپ بریکنگ انڈسٹری بلوچستان میں معاشی ترقی کے لیے جام خاندان کے منصوبے ہیں، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی تاریخ کو نظر انداز نہ کریں، خدمات کے حقائق کو تسلیم کریں۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سرفراز بگٹی کے حب جلسے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ حب شہر کا صنعتی علاقہ جام خاندان کی ذاتی زمین پر قائم ہوا۔ ماربل سٹی اور شپ بریکنگ انڈسٹری بلوچستان میں معاشی ترقی کے لیے جام خاندان کے منصوبے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حقائق کو نظر انداز کرنا درست نہیں، عوامی خدمات سب کے سامنے ہیں حب پاور پروجیکٹ اور BOSICOR آئل ریفائنری بھی جام خاندان کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ جام کمال خان نے حب اور لسبیلہ کی ترقی میں سرفراز بگٹی کے دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت کو حب اور لسبیلہ کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اگر بعد کی حکومتیں جام خاندان کے منصوبوں کی حفاظت نہ کر سکیں تو اس میں جام خاندان کا کیا قصور۔انہوں نے کہا کہ ریاست لسبیلہ کو جام غلام قادر کی قیادت میں پاکستان کا حصہ بنایا گیا۔ حب اور لسبیلہ کے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ حب اور لسبیلہ کی ترقی کے لیے مزید تعاون اور تسلسل کی ضرورت ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا ہر حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تاریخ کو نظر انداز نہ کریں، خدمات کے حقائق کو تسلیم کریں حب شہر کی ترقی عوامی خدمت کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *