شراکت داری کو مزید وسعت دینے کیلئےپرعزم ، بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چین کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک مضبوط تاریخی رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہا ہے وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین کی ترقی و خوشحالی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے پاکستان چین کے تجربات سے سیکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اس منصوبے کی بدولت بلوچستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا میر سرفراز بگٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چینی سال میں پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے میر سرفراز بگٹی نے چین کے عوام کے لیے خوشحالی ترقی اور کامیابیوں کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نیا سال چین اور پاکستان کے عوام کے لیے مسرت اور امن کا پیغام لے کر آئے گا وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے سفر میں اس کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک مل کر خطے میں اقتصادی استحکام اور ترقی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری اور تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت اس شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ چین کے نئے سال کی خوشیاں نہ صرف چینی عوام کے لیے بلکہ پاکستان کے عوام کے لیے بھی مسرت اور امید کی علامت ہیں بلوچستان حکومت ہر ممکن تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔