پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا ہر ملازم ماہانہ کتنی مفت بجلی حاصل کررہا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا ہر ملازم ماہانہ 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین کو بجلی کی مفت فراہمی بند نہیں کرسکتے، اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔
انہوں ںے کہا کہ تجویز زیر غور ہے کہ مفت بجلی ختم کرکے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے، اس کے علاوہ اضافی بجلی جو استعمال نہیں ہورہی اس کی قیمت کم کرکے صارفین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ جتنی سولرائزیشن بڑھے گی عام صارفین پر بوجھ بڑھے گا، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے مہنگی بجلی خرید کر عام صارف کو دے رہے ہیں اور اس وقت عام صارفین پر 103 ارب کا اضافی بوجھ ہے۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نیٹ میٹرنگ میں سرمایہ کاری کرنے والے 4 سال میں اپنا سرمایہ پورا کرلیں اور اس عمل سے عام صارفین بھی متاثر نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *