معیشت / کاروباری دنیا
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک اور اپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 75 پیسے سستا ہونے کے بعد 170 روپے 54 پیسے پر بند ہو گیاہے ،
جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 171 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔