پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟جانئیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پُرسکون نیند آپ کے دماغ کو صحت مند رکھ سکتی ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتی ہے۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کے درمیان بلاتعطل نیند لیں۔پُرسکون نیند کے لئے ماہرین بہترین غذائیں تجویز کرتے ہیں جو آپ سونے سے پہلے کھا سکتے ہیں تاکہ آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
چیری کو نیند کو فروغ دینے والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر میلاٹونن ہوتا ہے۔
چیری کا کھانا یا چیری کا جوس پینا طویل اور گہری نیند کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ سونے سے پہلے شہد کھا لیں تو آپ کو معیاری نیند آئے گی، اس کے ساتھ ہی ماہرین کہتے ہیں کہ گرم پانی، لیموں اور شہد کا ایک مگ رات کو جسم کو سکون بخشنے اور نیند لانے کے لئے ایک بہترین مشروب ہے۔کیلا ایک بہترین غذا ہے لیکن اگر آپ عام طور پر ناشتے میں کیلا کھاتے ہیں تو آپ سونے سے پہلے اس پھل سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
اس میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے پٹھوں کو آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے اگر آپ رات کو اچھی نیند چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے کیلا لازمی کھائیں۔بادام کو باقاعدگی سے کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری کے خطرات کم ہوسکتے ہیں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بادام نیند کے معیار کو بڑھانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام، گری دار میوے کی کئی دوسری اقسام کے ساتھ ہارمون میلاٹونن کا ذریعہ ہیں جس سے پُرسکون نیند ملتی ہے۔