خضدار میں اسکول وین پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے بيان ميں كها كه خضدار میں اسکول وین پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ ہے۔ بھارتی سرپرستی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے كها كه ہر محاذ پر ناکامی کے بعد بھارتی ایجنٹ نرم اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔معصوم بچوں پر حملے انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہیں، دنیا نوٹس لے۔دہشتگردوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔پاک فوج اور قوم متحد ہیں، بھارتی دہشتگردی کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔
