” روزانہ 8 گلاس پانی اور باقاعدگی سے ورزش، کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان دکھنے کا راز بتادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں صحت مند اور جوان دکھنے کا راز بتادیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں بتایاکہ ‘ ان کے خیال میں عمر کا اندازہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ آنکھوں سے ہوتا ہے، جب لوگ تھک جاتے ہیں یا زندگی سے بیزار ہو جاتے ہیں، تب چہرے پر جھریاں نظر آنا لگتی ہے اور طرح عمر کا بھی احساس ہونے لگتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی گفتگو کے دوران عمر کے بڑھنےکو خوش قسمتی کی بات قرار دیا، ان کاکہنا تھا بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا چھوڑ جاتے ہیں، اس لیے عمر بڑھنا اچھی اور خوش قسمتی کی بات ہے جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں،وہ روزانہ 8 گلاس پانی پیتی ہیں، 8 سے 10گھنٹےکی نیند ضرور لیتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے چہرہ دھو کر کریم لگاتی ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔
کاجول کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے ابھی مزید خوبصورت سال موجود ہیں جنہیں وہ جینا چاہتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert