میری پنسل چوری ہوگئی ۔۔پہلی جماعت کا طالب علم تھانے پہنچ گیا
آندھرا پردیش (قدرت روزنامہ)پہلی جماعت کا طالب علم پنسل چوری کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب بچوں کا ایک گروپ اپنے ہم جماعت کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے تھانے پہنچ گیا۔
پہلی جماعت کا بچہ تھانے میں جاتا ہے اور اپنی پنسل چوری شکایت لکھواتا ہے اور پولیس والوں سے ان کا “پنسل کا مسئلہ” حل کرنے کے لیے کہتاہے۔
Even Primary School Children trust #APPolice:
There is a paradigm shift in the attitude,behaviour&sensitivity of AP Police in way of giving confidence& reassurance to the people of #AP
AP Police stays as No1 in #SMARTPolicing in the country in @IPF_ORG Survey 2021 only testifies pic.twitter.com/Zs7CQoqqOI— Andhra Pradesh Police (@APPOLICE100) November 25, 2021
بچے نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکے نے اس کی پنسل لی ہے اور اسے واپس نہیں کررہا ۔جب پولیس والے بچے سے پوچھتے ہیں کہ وہ اس صورت حال میں کیا کر سکتے ہیں؟ توبچہ کہتا ہے کہ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ اس دوران، بچے کے چند دوست بھی موجود ہوتے ہیں۔آخر میں دونوں بچوں کو سمجھوتہ کرنے کے بعد مصافحہ کرتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔