پیمرا نے 24 نیوز چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے، تشدد کو بھڑکانے اور پروگرام میں شائستگی کے عام طور پر رائج معیارات کے خلاف جارحانہ ہونے پر چینل 24 کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویلیو ٹی وی اور چینل 24 کی بنیادی کمپنی سینٹرل میڈیا نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو 24 نومبر کو ایک پروگرام نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اندر ہونے والی بحث کی وضاحت کرتے ہوئے پروگرام کا کلپ ٹویٹ کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اتحاد بے سمت ہے اور اگر یہ محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کو تباہ کیا ہے تو اپوزیشن کو جارحانہ احتجاج کرنا چاہیے۔
And this: pic.twitter.com/wzGiVtZEnR
— Najam Sethi (@najamsethi) November 26, 2021
نجم سیٹھی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا ایک اور کلپ اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنے بجلی کے بل کو آگ لگا دی تھی۔
ساتھ ہی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ کلپ مین اسٹریم میڈیا پر چلا تھا لیکن پیمرا کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی’۔
علاوہ ازیں انہوں نے موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بھی ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹ کیا جس میں اُسی اسٹیج سے ایک شعلہ بیان تقریر کی گئی تھی۔
And this: pic.twitter.com/wzGiVtZEnR
— Najam Sethi (@najamsethi) November 26, 2021
پیمرا کے ارسال کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی شو کے میزبان نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق کال پر تبصرہ کرتے ہوئے انتہائی قابل اعتراض ریمارکس دیے جو تشدد کو بھڑکانے کے مترادف تھے۔