چیئرمین این ڈی ایم اے کی مزید 3مون سون سپیل کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید 3مون سون سپیل کی پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدرنے کہا ہے کہ مون سون کی شدت50فیصد زیادہ ہے ، 10ستمبر تک بارشوں کےمزید3سپیل آئیں گے ،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،بطور قوم ملکر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کریں گے،زیادہ نقصان والے اضلاع میں کل سے ریلیف پیکیج پہنچائیں گے۔
ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ کاکہناتھا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22اگست تک جاری رہے گا، بارشوں میں مزید شدت متوقع ہے ،22اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگا، بارشوں کے مزید 3سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہےہیں،بارش کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے،ایک سسٹم ننگرہار اور قندھار سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
بریگیڈیئرکامران نے کہا کہ 2روز میں 337افراد جاں بحق، 178زخمی ہوئے ،بونیر کیلئے وفاق کی طرف سے دوسری امدادی کھیپ کل روانہ ہوگی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے کہاکہ سب سے زیادہ نونیر میں 208افراد جاں بحق ہوئے،خدشہ ہے بونیر میں ابھی تک 150افراد ملبے تلے دبے ہیں،54امدادی ٹرک آج صبح متاثرہ علاقوں کوروانہ کردیئے گئے،صوبائی حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے ریلیز کئے،رقوم فوری طور پر مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز میں تقسیم کردی۔
ڈی جی ریسکیو طیب عبداللہ کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں ریسکیو کے 176سٹیشنز قائم ہیں،دریاؤں کے کنارے مزید 60ریسکیو پوائنٹس بنائے گئے ہیں،ریسکیو غوطہ خوروں کی تعداد246ہو چکی ہے،متاثرہ اضلاع میں 1800اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،جاں بحق 313افراد میں سے 300کی لاشیں نکال لیں،صوبے بھر میں 5210افراد کو ریسکیو کیاگیا۔
