فن و ثقافت شوبز

میرے لیے اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں: سائرہ یوسف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں ہے۔ سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اکیلے اپنی بیٹی نورے کی پرورش کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ پوری کوشش کرتی ہیں کہ ان کی بیٹی کو اس کے دونوں خاندانوں کا پیار ملے۔ ’میں اور شہروز، دونوں اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم نورے کے والدین کی حیثیت سے اس کے ساتھ ہوں۔‘
انہوں نے بتایا کہ شہروز اور اس کے والدین یعنی نورے کے دادا دادی بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔خیا ل رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور بعد ازاں شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں