آپ جانتے ہیں جُوہی چاولہ نے اتنی دولت کیسے بنائی؟ آپ بھی جانیں یہ راز


ممبئی(قدرت روزنامہ)ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار ہیں لیکن ایک ایسی خاتون اداکارہ ہیں جو ان کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت ہریتھک روشن، کرن جوہر اور بچن خاندان کی مشترکہ دولت سے بھی زیادہ ہے۔
یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ جُوہی چاولہ ہیں جنکی مجموعی دولت 7,790 کروڑ روپے (تقریباً 880 ملین ڈالر) ہے۔ گزشتہ ایک سال میں ان کی دولت میں 69 فیصد اضافہ ہوا جو انہیں بہت سے فنکاروں سے آگے لے گیا۔
جُوہی چاولہ جو کبھی فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں نے پچھلی دہائی میں اداکاری سے زیادہ کاروبار اور سرمایہ کاری پر توجہ دی۔ ان کی دولت کا بڑا حصہ ان کے فلمی کیریئر کے بجائے کاروباری منصوبوں سے آیا۔
جوہی رئیل اسٹیٹ اور دیگر اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے علاوہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نامی آئی پی ایل فرنچائز کی شریک مالک ہیں جس کے دوسرے شریک مالک شاہ رخ خان اور ان کے شوہر جے مہتا ہیں۔
گزشتہ دو سالوں سے فلموں سے دور ہونے کے باوجود جُوہی چاولہ کی مالیاتی سلطنت مسلسل ترقی کررہی ہےجس نے انہیں نہ صرف فلمی دنیا بلکہ کاروباری میدان میں بھی ایک مضبوط شخصیت کے طور پر سامنے لایا ہے۔

WhatsApp
Get Alert