فن و ثقافت شوبز
عائشہ عمر ایک بار پھر اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد آگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سپر ماڈل، میزبان و معروف اداکارہ عائشہ عمر ایک بار پھر اپنے پہناوے کے سبب تنقید کی زد میں ہیں۔پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے فیشن سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت دوپٹہ اور نیلے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی تھی۔عائشہ عمر کی اس لباس میں تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
عائشہ عمر نے یہی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کیں جسے ان کے فالوورز اور مداحوں کی جانب سے بھی نہ پسند کیا جا رہا ہے جس کی وجہ اس لباس کے گہرے گلے اور بازوؤں کا نہ ہونا ہے۔
View this post on Instagram