مچھ کے قریب مسافر ویگن الٹنے سے 5 مسافر زخمی، 2 کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) مچھ کے قریب مسافر ویگن الٹنے سے پانچ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق *کوئٹہ سے سبی جانے والی ویگن نمبر BMB-443* بی بی نانی کراس کے مقام پر *ٹائر برسٹ ہونے* کے باعث الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں *پانچ مسافر زخمی* ہوگئے جنہیں فوری طور پر *مچھ ہسپتال منتقل* کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد *دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر* کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
