ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس گشتی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 12 افراد زخمی
حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شہری زخمی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع

ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ)
ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے علاقے شاہ پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو ہینڈ گرنیڈ سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حملے کی نوعیت اور ملزمان کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
