وزیراعظم سے مطالبہ ہے کبھی کبھار پاکستان بھی تشریف لایا کریں، ایک ملک سے نکل کر دوسرے ملک چلے جاتے ہیں،اسد قیصر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے ہماری آپس میں ایک میٹنگ ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کافی تشویش ناک ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبے کی پارلیمانی روایت کے مطابق، تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں، سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، بار کونسلز سمیت ہر مکتبِ فکر کے نمائندوں کا ایک جرگہ منعقد کریں گے تاکہ ایک قومی لائحۂ عمل تشکیل دیا جائے، جو کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا وزیراعظم صاحب سے مطالبہ ہے کہ کبھی کبھار پاکستان بھی تشریف لایا کریں۔ وہ ایک ملک سے نکل کر دوسرے ملک چلے جاتے ہیں، اور ان کے زیادہ تر دورے ذاتی مفادات کے لیے ہوتے ہیں۔ اب تک SIFC کے تحت ملک میں کتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور کتنے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں؟ صرف بیرونِ ملک دورے اور جھوٹے وعدے ہیں، عملی طور پر یہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert