بھارت: معروف خاتون صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں


ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی نمبر سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیوں میں ملزم نے مطالبہ کیا کہ رعنا ایوب 1984 کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتیں۔
دوسری جانب تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (CPJ) نے بھارتی حکام سے رعنا ایوب اور ان کے خاندان کا تحفظ فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے، بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔

WhatsApp
Get Alert