سیکیورٹی خدشات پر کوئٹہ-پشاور ‘جعفر ایکسپریس’ کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل”


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی اہم ریل گاڑی “جعفر ایکسپریس” کی آمد و رفت کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین کی یہ معطلی 9 نومبر سے لے کر 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ حکام پاکستان ریلوے نے واضح کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس 8 نومبر (بروز ہفتہ) کو اپنے مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی، تاہم اس کے بعد آئندہ چار دن تک یہ سروس بند رہے گی۔ ٹرین کی سروس کی اچانک معطلی سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

WhatsApp
Get Alert