کوئٹہ میں سردی کی شدت: کراچی سے واپس جانے والے افغان خاندان کا 9 ماہ کا بچہ جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کراچی سے افغانستان واپس جانے والے افغان خاندان کا 9 ماہ کا بچہ کوئٹہ کی بللی چیک پوسٹ پر شدید سردی کے باعث دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق خراب سفر کے حالات کی وجہ سے خاندان نے چیک پوسٹ پر رات گزاری، جہاں سردی سے بچنے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ ماں کی گود میں جاں بحق ہو گیا۔
صبح بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن راستے میں ہی وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ بچے کی نماز جنازہ اور تدفین مقامی قبرستان میں ادا کی گئی، جس کے بعد خاندان افغانستان روانہ ہو گیا۔
