کوئٹہ اور قلات میں موسم شدید سرد، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، محکمہ موسمیات


کوئٹہ(ڈیلی قدرت)محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں آج صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔اسی طرح قلات میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو سردی سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert