آئینی ترمیم ‘ عدلیہ کو لاہوری گروپ کے نرغے سے نکالا , اگر افغان بارڈر اور تجارت بند کی تو ہم پنجاب کا راستہ روک دینگے: ایمل ولی خان کی کوئٹہ میں ریاست کو ’جیسے کو تیسا‘ کی دھمکی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے انتہائی جذباتی اور سخت گیر خطاب کرتے ہوئے ریاست اور عدلیہ کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا اور واضح کیا کہ اگر ریاست نے پاسپورٹ یا ویزے کی آڑ میں چمن اور طورخم بارڈر بند کر کے افغانوں اور پشتونوں کی معیشت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی تو وہ پنجاب جانے والے تمام راستے بند کر دیں گے جس سے پنجاب کی منڈیاں ویران ہو جائیں گی۔ انہوں نے عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز نے ہمیشہ آئین توڑنے والوں کو تحفظ فراہم کیا اور آج بھی یہ ’لاہوری گروپ‘ کے اشاروں پر فیصلے کر رہے ہیں جو ہمیں قبول نہیں۔

ایمل ولی خان نے افغان مہاجرین کے معاملے پر ریاست کی دوغلی پالیسی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈالرز مل رہے تھے تو یہ ’مجاہدین‘ تھے، آج انہیں بوجھ سمجھا جا رہا ہے؛ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ خطہ تاریخی طور پر افغانوں کا ہے اور یہاں کوئی بھی انہیں بے دخل کرنے یا ان کی تذلیل کرنے کا حق نہیں رکھتا، ہم اس جبر اور ’فارم 47‘ کی مسلط کردہ حکومت کے خلاف ہر حد تک جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert