ادارے کا سربراہ محض رہنما نہیں بلکہ روح رواں ہوتا ہے، اچھے ادارے ہی مثبت رویے تشکیل دیتے ہیں: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کسی ادارے کا سربراہ محض ایک رہنما نہیں ہوتا بلکہ وہ پورے ادارے کا جوہر (Essence) ہوتا ہے۔ ان کے وڑن، قائدانہ انداز اور فیصلہ سازی کے عمل کا اوپر سے لیکر نچلی سطح تک سب پر دوررس اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسطرح ایک متحرک رہنما ہی ایک ماہر معمار بھی ہوتا ہے جو مسلسل اپنی ٹیم ممبران کو عظمت حاصل کرنے کی ترغیب اور تحریک دیتا ہے جس کے نتیجے میں ادارے معیار اور مقدار کے حوالے سے مزید ترقی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اچھے ادارے ہی لوگوں کے مثبت اور تعمیری رویے بناتے ہیں. ہر ادارے میں قابل، فرض شناس اور پرعزم افراد بھی موجود ہوتے ہیں جن کو پہچان کر کیان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی اشد ضرورت ہے۔ آخر میں ژوب سے وفاقی لیویز پر مشتمل ایک وفد نے علیحدہ ملاقات کی. وفد نے گورنر بلوچستان کو اپنے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

WhatsApp
Get Alert