کوئٹہ: لیاقت بازار، مسجد روڈ اور پرنس روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، تھڑے اور ریڑھیاں تحویل میں لے لی گئیں: ٹریفک پولیس

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور شہری مشکلات کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے لیاقت بازار، مسجد روڈ اور پرنس روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مثر کارروائی کی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کی ہدایات پر 08 دسمبر 2025 کو کی جانے والی اس کارروائی کے دوران مختلف تھڑے، ریڑھیاں اور راستوں میں رکاوٹ بننے والے تمام اسٹالز تحویل میں لے لیے گئے۔ناجائز تجاوزات کے باعث مذکورہ علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن چکا تھا، جس پر شہریوں کی جانب سے شدید شکایات سامنے آتی رہی تھیں۔ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہر میں بلا تعطل آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
