کوئٹہ: پیرا شوٹرز کو مسلط کرنے سے عوام کا حق حکمرانی چھن گیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ دیا: ایچ ڈی پی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماوں نے ملک بھر سے عوام کے حقیقی نمایندگی کا حق چھیننے کی ذمہ داری ن لیگ اور پیپلز پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے حصول کو مقصد سمجھ کر ان جماعتوں نے جمہوریت اور سیاست کا جو حال بنایا ہے وہ تمام تر تبصروں سے بالاتر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چلتن ٹاؤن اور زرغون ٹاون کے نامزد کونسلروں کی کمپیننگ کے دوران مختلف کارنر میٹنگوں سے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ، مرزاحسین ہزارہ، عزیزاللہ ہزارہ، احمد علی کوہزاد، محمد رضا ہزارہ، قادر علی نائل، پارٹی کے ضلعی کونسل کے عہدیداران و نامزد کونسلروں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۰ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے مافیا اور پیراشوٹروں کو عوام پر مسلط کرکے عوام کی حق حکمرانی چین لی گئی اور ایسے لوگ لائے گئے جنکا صوبے کی سیاست اور اجتماعی مسائل میں کبھی ذکر تک نہیں آیا طاقت و اختیار اور قانون وانصاف کے مسند کا سہارا لیکر چند سو ووٹ لینے والے سرکاری ملازم تک کو اسمبلی رکن بنایا گیا جو ملکی تاریخ میں بدترین آئینی خلاف ورزی کے زمرے میں آسکتا ہے۰ رہنماوں نے کہا کہ ہر مرتبہ دھاندلی کے ذرائع اور شکل مختلف ہوتے ہیں جبکہ مقصد ایک ہی ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح حقیقی عوامی نمایندوں کو حق نمایندگی سے محروم کیا جائے آج اس صوبے اور کوئٹہ شہر کی بد نصیبی ہے کہ ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے روڈ بند، بجلی بند، گیس نہیں، امن نہیں جنھیں عوام کے تحفظ کیلئے بھرتی کیا گیا ہے وہ بنکروں میں پناہ گزین ہوگئے ہیں اور ہر طرف رکھاوٹیں کھڑی کرکے شہر کو ایک جنگ زدہ شہر بنادیا گیا ہے۰ ان حالات میں اگر اسمبلیوں میں عوام کے حقیقی نمایندے موجود ہوتے تو کم از کم حالات کی بہتری عوام کے حق حاکمیت آئین و قانون کی پاسداری کیلئے ضرور آواز بلند کرتے۰ اندازہ کریں صفائی صفا کمپنی کو شہر گندہ کرنے کیلئے دیا گیا ہے جو شہر گندہ کرنے کا فیس شہریوں، تاجروں اور گھروں سے وصول کررہا ہے نالیاں بند، نالے بند معلوم نہیں اس شہر کے مکینوں کو کن گناہوں کی سزا دی جارہی ہے۰ انھوں نے کہا کہ عوام مسائل کے حل اور کوئٹہ شہر کو مسلط آفتوں کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے ایچ ڈی پی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بناکر اس شہر کو ترقی کی نئی راہوں پر ڈالیں۰

WhatsApp
Get Alert