پنجگور: کور کمانڈر بلوچستان کی صالح بلوچ کی رہائش گاہ آمد، شہید ولید صالح کے لواحقین سے تعزیت
آئی جی ایف سی ساؤتھ بھی ہمراہ تھے

پنجگور(قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بلوچستان راحت صاحب نے منگل کو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ کی رہائشگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ان کے نوجوان بیٹے شہید ولید صالح بلوچ کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر نے مرحوم کے والد سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران آئی جی ایف سی ساؤتھ بلال صاحب اور کمانڈنٹ پنجگور رائفلز ظفر صاحب بھی کور کمانڈر کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی پنجگور کے رہنما بھی موجود تھے، جن میں ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، ضلعی جنرل سیکریٹری واجہ صدیق بلوچ، ضلعی انفارمیشن سیکریٹری زاہد حسین بلوچ، تحصیل نائب صدر عبدالطیف بلوچ، سینئر رہنما الطاف حسین بلوچ، میر عبدالباسط بلوچ، واجہ عبدالقادر بلوچ، شبیر یاسین بلوچ، بالاچ قادر بلوچ اور عارف دوست بلوچ شامل تھے۔ پارٹی رہنماؤں نے کور کمانڈر کی آمد اور اظہارِ تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
