بھارتی جھوٹ پر مبنی فلم دھرندھر کے جواب میں پاکستان کا ’میرا لیاری‘ فلم کا اعلان، شائقین پُرجوش

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا کے خلاف اگلے ماہ فلم ’میرا لیاری‘ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
سندھ کے اطلاعات کے وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اگلے ماہ فلم ’میرا لیاری‘ ریلیز کرے گا، جس کا مقصد بھارتی فلم ’دھرندھر‘ کے ذریعے کراچی کے محلے لیاری کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کا جواب دینا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان اور خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، ٹیلنٹ اور استقامت کا مرکز ہے۔ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’میرا لیاری‘ لیاری کا اصل چہرہ دکھائے گی جو امن، خوشحالی اور فخر ہے۔
Indian movie Dhurandhar is yet another example of negative propaganda by the Indian film industry against Pakistan, especially targeting Lyari. Lyari is not violence—it is culture, peace, talent, and resilience. Next month Mera Lyari will release, showing the true face of Lyari:… pic.twitter.com/v2FsVMfWsB
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) December 13, 2025
سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر مختلف ردعمل دیتے نظر آتے ہیں۔ اویس سلیمان لکھتے ہیں کہ غلط بیانیہ کبھی حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔ دھُرندھر جیسے پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے برعکس پاکستان کی فلم ’میرا لیاری‘ بہت جلد فخر، ثقافت اور خوشحالی کی اصل کہانی دنیا کے سامنے لائے گی۔
“غلط بیانیہ کبھی حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔ دھُرندھر جیسے پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے برعکس، میرا لیاری بہت جلد فخر، ثقافت اور خوشحالی کی اصل کہانی دنیا کے سامنے لائے گا۔#میرا_لیاری فلم جنوری 2026 میں ریلیز ہو رہی ہے۔ لیاری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔” pic.twitter.com/3rTZHftdED
— Awais Suleman (@suleman_aw2680) December 15, 2025
ایک صارف کہنا تھا کہ انڈین فلم دھُرندھر ایک اور منفی پروپیگنڈا ہے جو پاکستان اور خاص طور پر لیاری کے خلاف پیش کیا گیا ہے لیکن لیاری کی شان امن اور فخر دکھانے کے لیے اگلے ماہ فلم ’میرا لیاری‘ریلیز ہو رہی ہے۔
انڈین فلم دھُرندھر ایک اور منفی پروپیگنڈا ہے جو پاکستان خاص طور پر لیاری کے خلاف پیش کیا گیا ہے
لیاری صرف تشدد نہیں بلکہ ثقافت امن صلاحیت اور عزم کی علامت ہے
اگلے ماہ ریلیز ہو رہی ہے فلم میرا لیاری اصل لیاری کی شان امن اور فخر دکھانے کے لیے#MeraLyari@sharjeelinam pic.twitter.com/GgPKaMgLxL— Imtaiz ali Babar (@ImtaizBabar) December 15, 2025
فلم ’میرا لیاری‘ میں اداکارہ دنانیر مبین، سامعہ ممتاز، عائشہ عمر اور عدنان شاہ ٹیپو اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ عائشہ عمر فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ ہیں۔
اس سے قبل دھرندھر کے خلاف کراچی کی ضلعی و سیشن عدالت میں ایک آئینی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار پاکستان پیپلز پارٹی کے حامی ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ فلم میں سابق وزیراعظم اور پی پی پی کی سابق چیرپرسن بینظیر بھٹو، پارٹی کے جھنڈے اور پارٹی ریلی کی فوٹیج کا غیر مجاز استعمال کیا گیا ہے۔
کرے گا تاکہ بھارت کی حالیہ فلم فلم “دھرندھر” کے ذریعے کراچی کے ایک محلے کے بارے میں پھیلائے جانے والے “منفی پروپیگنڈے” کا مقابلہ کیا جا سکے
