کیلا چہرے پر لگائیں، حسن بڑھائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا میں سب زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا ہے یہ نہ صرف انتہائی صحت بخش ہے بلکہ بچے کی پہلی ٹھوس غذا میں بھی کیلا شامل ہے . اس میں پوٹاشیم ،وٹامن اے،بی،مینیشیم اور زنک کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھتی ہے، جبکہ جلد اور بالوں کی حفاظت میں اس کوئی ثانی ہیں نہیں .

یہاں اس کے چند حیرت انگیز استعمال بتائیں جارہیں جو آپ کی جلد اور بالوں کے لئے بہتری میں نمایاں کردار ادا کریں گے . قدرتی موئسچرائزر کیلے کو اچھی طرح میش کرکے خشک جلد پر لگائیں اور دس سے بیس منٹ بعد دھولیں اس سے بہتر موئسچرائزر کوئی اور نہیں ہے . یہ جلد کو نرم اور ملائم بناکر اس کی قدرتی چمک بھی لوٹادے گا . کیلے اور دودھ کا فیس پیک کیلے اور دودھ یہ دونوں ہی موئسچرائیزنگ خصوصیات رکھتے ہیں . ان دونوں کو ملا کر استعمال کرنے سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے ،اور اگر اس میں شہد کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ فیشل کی طرح کا کام کرتا ہے . آنکھوں کی سوجن دور کرے کیلے کے چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر آنکھوں کے سوجن زدہ حصے پر رکھیں ،اس میں موجود پوٹاشیم آنکھوں کے سوجن کو کم کر کے اس کے قدرتی حسن میں اضافہ کاسبب بنے گا . کیلا ایک سود مند کنڈیشنر بالوں کے لئے کیلے اور ناریل کے تیل کو ملا کر ایک آمیزہ تیار کر لیں . اور اسے بالوں میں لگائیں ،اور دس منٹ بعد دھولیں ،یہ بالوں کے کئی مسائل کا حل ہے . . .

متعلقہ خبریں