کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 2500 اور 50 کلو کی بوری 6250 روپے کی ہوگئی
حکومت کے پاس گندم کا اسٹاک ختم ہونے کے قریب ہے، پنجاب نے بھی ضلع بندی کر رکھی ہے: ڈیلرز

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو کی بوری میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 50 کلو کی بوری کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 6250 روپے ہو گئی ہے۔ڈیلرز نے بتایا کہ حکومت کے پاس گندم کا سٹاک ختم ہونے کے قریب ہے اور پنجاب حکومت نے ضلع بندی کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ محکمہ خوراک بلوچستان نے بتایا کہ نجی شعبے کو گندم کی خریداری کے حوالے سے پابند کیا گیا تھا تاکہ مارکیٹ میں عدم استحکام کو کنٹرول کیا جا سکے، تاہم قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی زندگی پر اثر پڑ رہا ہے۔
