خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور

ملزمہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی تھی


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے آمنہ عروج کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور تین لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
ملزمہ آمنہ عروج کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزمہ پر الزام تھا کہ اس نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔

WhatsApp
Get Alert