سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی مقامات کی زیارت کے منصوبے کا آغاز
منصوبے کے تحت مکہ سے مدینہ تک 470 کلومیٹر طویل تاریخی سفرِ ہجرت کو دستاویزی شکل دی گئی ہے

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ’علیٰ خُطاہ‘ منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک ثقافتی اور سیاحتی منصوبہ ہے جس کا مقصد ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی سفر کی یادوں کو تازہ کرنا اور اسے ایک جدید تجربے کے طور پر سیاحوں کے لیے پیش کرنا ہے۔
عرب نیوز ویب سائٹ العریبہ کے مطابق سعودی عرب نے ’علیٰ خُطاہ‘ کے نام سے ایک اہم منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت نبی کریم ﷺ کے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک 470 کلومیٹر طویل تاریخی سفرِ ہجرت کے راستے کو محفوظ اور دستاویزی شکل دی گئی ہے۔
اس منصوبے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک ایسا روحانی اور تاریخی تجربہ ہے جس کا مقصد اس مقدس ہجرت کی یاد تازہ کرنا ہے تاکہ ہر زائر اس عظیم واقعے کے روحانی اور تاریخی پہلوؤں سے جڑ سکے اور اس کے اثرات کو محسوس کر سکے۔
إطلاق مشروع على خطاه، في أمسية خاصة حيث تم استعراض رؤية المشروع ومساره الذي يمتد على طول ٤٧٠ كيلومتراً، ويتضمن أحد عشر موقعاً من خلال عرض افتتاحي يسلّط الضوء على أبرز محطات الهجرة النبوية المباركة.
An evening was held to mark the launch of Ala Khutah, during which the project’s… pic.twitter.com/FaLiFg8egl
— Ala Khutah – على خطاه (@Alakhutah) February 15, 2026
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر افتتاحی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں ’علیٰ خُطاہ‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ہجرتِ نبوی ﷺ کے راستے کو منظم تعلیمی فریم ورک کے تحت دستاویزی شکل دیتا ہے تاکہ سیرتِ نبوی ﷺ کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔
برفقة صاحب السمو الملكي الأمير سلمان بن سلطان بن عبدالعزيز آل سعود، أمير منطقة المدينة المنورة، وصاحب السمو الملكي الأمير سعود بن مشعل بن عبدالعزيز آل سعود ، نائب أمير مكة المكرمة في زيارة ميدانية لمواقع مشروع على خطاه
Accompanied by His Royal Highness Prince Salman bin Sultan… pic.twitter.com/biS7JhGvXI
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) February 15, 2026
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ جدید اسٹوری ٹیلنگ اور پریزنٹیشن ٹیکنالوجیز کے استعمال سے تیار کیا گیا ہے جو مسلسل چھ ماہ تک جاری رہے گا۔
یہ منفرد تجربہ زائرین کو غارِ ثور سے مسجدِ قبا تک ہجرت کے راستے پر لے جاتا ہے جو تقریباً 470 کلومیٹر پر محیط ہے اور 41 سے زائد تاریخی مقامات سے گزرتا ہے۔
اس سفر کے دوران قیام گاہیں، مہمان نوازی کی سہولیات، ریستوران اور دکانیں قائم کی گئی ہیں، جنہیں اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاریخی سفر کی فضا کو معلوماتی اور عملی تجربے کے ذریعے محسوس کیا جا سکے۔
اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب کو عالمی ثقافتی سیاحت کے نقشے پر مزید مستحکم مقام دلانا ہے تاکہ تاریخی ورثے اور سیاحت کو یکجا کرتے ہوئے ایک منفرد سفر پیش کیا جا سکے۔
علیٰ خطاہ‘ منصوبہ وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں بھی معاون ثابت ہوگا جس کے تحت مملکت کے گہرے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے سیاحتی مواقع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
