کوئٹہ میں غیر قانونی میڈیکل و لیزر کلینکس کے خلاف چھاپہ، 8 افراد گرفتار، 5 کلینکس سیل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں بغیر تصدیق شدہ میڈیکل قابلیت کے میڈیکل و لیزر پراسیجرز کیے جانے کا انکشاف انسدادِ غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کے لیے آپریشن کے دوران پانچ کلینکس کو سیل کر کے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق پولیس اور انٹیلی جینس بیو روکو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ میں غیر قانونی میڈیکل و اسکن کیئر پریکٹس کی جارہی ہے جس پر خصوصی مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس اور انٹیلیجنس بیورو نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے پانچ مختلف کلینکس پر چھاپے مار کر آٹھ افراد نعمان  ، ممتاز احمد، ظہور احمد رند، جواد خان، دانیال خان، انس طارق، حیدر میر اور انعام اللہ کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کلینکس میں کاسمیٹک، ڈرماٹولوجیکل اور لیزر پراسیجرز غیر مجاز افراد انجام دے رہے تھے، جو میڈیکل قوانین اور ریگولیٹری اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی ہے۔پولیس نے پانچ کلینکس کو سیل کر کے ملزما ن کو عدالت میں پیش کردیا جنہیں 30 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

WhatsApp
Get Alert