عیدالفطر 2026 کے لیے گیس شیڈول جاری، چاند رات سے مسلسل فراہمی کا اعلان


سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے عیدالفطر 2026 کے موقع پر گیس کی فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو تہوار کے دوران سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمپنی کے مطابق چاند رات سے لے کر عید کے پہلے دن کی رات 12 بجے تک گیس کی فراہمی مسلسل جاری رہے گی، جس سے گھریلو صارفین کو کھانے پکانے اور دیگر انتظامات میں آسانی ہوگی۔
عید کے دوسرے دن گیس دن بھر دستیاب رہے گی، تاہم رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک فراہمی معطل رہے گی۔ تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
عید کے چوتھے دن گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نظام میں گیس پریشر کو مستحکم رکھنے اور لائن پیک برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 24 مارچ سے معمول کا لوڈ مینجمنٹ شیڈول بحال ہو جائے گا، جس کے تحت روزانہ رات 10 بجے سے صبح 5:30 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert