معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج
ملتان میں ایک خاتون کی جانب سے ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزامات کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔ تھانہ راجہ رام میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے مالی نقصان اور دھمکیوں کا بھی الزارم لگاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد نے اُنہیں ہراساں کیا اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہے تاہم گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں.

WhatsApp
Get Alert