پنجاب،خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے ملازمین کیلئے اچھی خبر،پنشن نئے سسٹم پر منتقل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا پہلے ہی نئے پنشن سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں۔
ایس ای سی پی ذرائع کے مطابق وفاق اور سندھ کے پنشن فنڈز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اور کنٹری بیوشن پنشن نظام سے حکومت کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے۔
پنشن فنڈز لائسنس یافتہ مینیجرز کے تحت چلائے جائیں گے، اور SECP پنشن اصلاحات میں مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔
کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقلی کا مطلب یہ ہے کہ اب بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے لیے پرانے ”Pay-As-You-Go“ یا روایتی پنشن سسٹم کی جگہ کنٹری بیوشن (Contribution) پر مبنی پنشن سسٹم لاگو کر دیا گیا ہے۔
فوائد: سرکاری ملازمین باقاعدگی سے ایک مقررہ رقم (contribution) پنشن فنڈ میں جمع کرواتے ہیں۔
یہ فنڈ پروفیشنل مینیجرز کے ذریعے سرمایہ کاری میں لگایا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہو۔
ریٹائرمنٹ کے وقت ملازم اور اس کے اہل خانہ کو مجموعی رقم کے حساب سے پنشن ملتی ہے۔
