سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ، 9 اپریل 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا اور سونے کی فی تولہ قیمت 15,700 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ روپے کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔ گزشتہ روز جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 13,460 روپے اضافے کے ساتھ 432,237 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 12,339 روپے مہنگا ہو کر 396,231 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 440 روپے بڑھ کر 8,184 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 377 روپے اضافے کے ساتھ 7,016 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں سونا 157 ڈالر اضافے کے بعد 4,814 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 4.40 ڈالر اضافے کے بعد 77 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور انٹربینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں اور حالیہ ایران جنگ کے نتیجے میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

WhatsApp
Get Alert