پاک فضائیہ کے طیاروں کا ایرانی وفد کو پروٹوکول؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک فضائیہ کے طیاروں کے ایرانی وفد کو پروٹوکول دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے ، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایک ایرانی وفد کے طیارے کو اپنی نگرانی میں لیا ہے تاہم تحقیقات کے بعد یہ سراسر گمراہ کن اور حقائق کے منافی ثابت ہوئی ہے۔

مختلف فیکٹ چیکس اور دستاویزی ثبوتوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ کسی بھی واقعے یا ایرانی وفد سے متعلق نہیں بلکہ یہ مناظر دراصل فروری 2019 کے ہیں۔
یہ فوٹیج اس وقت کی ہے جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے سرکاری دورے پر تشریف لائے تھے۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کو روایتی اور اعزازی پروٹوکول فراہم کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert