منیب بٹ کا نیا وی لوگ، مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایمن اور منیب بٹ کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک خوبصورت اور سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا جوڑا ہے . ایمن اور منیب 2018 میں شادی کے بندھن میں تھے اوراب وہ ایک بیٹی عالیانہ کے والدین ہیں .

ایمن اور منیب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکار بھی ہیں ان دونوں نے جتنابھی کام کیا کمال کیا . اور اپنے چاہنے والوں سے خوب داد سمیٹی . یہ نہ صرف اپنے کام کی وجہ جانے جاتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور وی لوگ کی وجہ سے توجہ کامرکز بنے رہتے ہیں . ایمن اور منیب کا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنا اورفیملی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکرنا مداحوں کے دلوں میں ان کی محبت کو مزید بڑھاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح کو ان کی تصاویر اور وی لوگ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے . حال ہی میں یہ خوبصورت جوڑا اپنی فیلمی کے ساتھ دبئی میں موجود تھا جہاں انہوں نے تصاویر کے ساتھ ایک وی لوگ بنایا جسے وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں