پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری


لاہور (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حد بندی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا عمل 10 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے انتظامی امور کے ابتدائی مراحل کل 16 اپریل تک مکمل ہو جائیں گے، حد بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 سے 21 اپریل کے درمیان جاری کی جائے گی۔
اعتراضات کی حد بندیوں کی فہرست 25 مئی کو جاری کی جائے گی، حد بندیوں پر اعتراضات 26 مئی سے 23 جون تک دائر کیے جاسکتے ہیں۔
عوام کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو 22 جولائی تک دور کر دیا جائے گا، حد بندی کمیٹیوں کو 4 اگست تک حکام کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں یونین کونسلز کی حتمی فہرست 10 اگست تک جاری کر دی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert