کوئٹہ سے پہلی براہِ راست حج پرواز روانہ، گورنر کا عازمین کو الوداع کیا


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پہلی حج پرواز کے 307 عازمین حج کو الوداع کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ کوئٹہ سے مدینہ شریف پہلی براہ راست حج پرواز روانہ ہوگئی۔ آپ اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے خاص مہمان ہیں، ایک ایسے روحانی سفر پر روانہ ہو رہے ہیں جس کے لاکھوں لوگ خواہشمند ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے براہ راست 777 پروازوں کو ممکن بنانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور دیگر تمام متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتا ہوں. ایسے عوام دوست اقدامات سے بلوچستان کے عوام کو بڑی سہولت میسر آئی ہے. یہ بات انہوں نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرسٹ حج فلائٹ کے فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو الوداع کہتے ہوئے کیا.

اس موقع پر صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، زرک خان مندوخیل، حاجی برکت رند، جی ایم پی آئی اے بلوچستان محمد صادق لودھی، ڈائریکٹر مذہبی امور و حج عنایت اللہ گورگیج، کوئٹہ ائیرپورٹ کے عبدل محمد دومڑ، شبیر ترین، عامر خان مندوخیل، ولی خان مندوخیل اور سید نجیب اللہ آغا بھی موجود تھے.
عازمین حج سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جب آپ وہاں بخیر و عافیت مدینہ اور مکہ شریف کے مقدس مقامات پر پہنچ جائیں گے تو آپ اپنے خاندانوں، دوست و احباب اور ملک و صوبے کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ الوداع کہنے سے قبل عازمین کے محفوظ سفر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیرپا امن، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی کہ یہ روپرور سفر اس پورے خطے پر برکت لائے اور ہمارے لوگوں میں اتحاد و اتفاق کے جذبے کو تقویت بخشے۔ گورنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپکی حفاظت کرے اور آپکو اپنے پیاروں کے پاس بحفاظت واپس لائے۔ آمین

WhatsApp
Get Alert