بدامنی اور پسماندگی نے بلوچستان کے عوام کی زندگی مشکل بنا دی، حکومت تعلیم اور روزگار کی فراہمی پر تھوڑی مزید توجہ دے تو حالات بدل سکتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ناخواندگی،غربت،بدعنوانی وبدامنی کی وجہ سے عام آدمی پریشان ،مشکل میں اور زندگی اجیرن بن گئی ہیں جماعت اسلامی خواتین وطالبات کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرسطح پرکوشاں ہیں اس سلسلے میں جامعتہ المحصنات اہم کرداراداکررہے ہیں والدین وسرپرست بہنوں و بیٹیوں کو تعلیم دینے کیلئے اپناکرداراداکریں۔ تعلیم ہرمسلمان مردوعورت پرفرض ہے۔جامعتہ المحصنات سے فارغ طالبات بلوچستان بھر میں مزیدتعلیمی ادارے قائم کریں شمع سے شمع روشن کرکے بلوچستان کی بہنوں وبیٹیوں کوتعلیم دینے میں بھرپورکرداراداکریں۔حکومت ونجی شعبے کوتعلیم آسان اورایک کی پہنچ میں لانے کیلئے ہرسطح پرہرضلع میں یہ انقلابی کام کرناچاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیرانتظام لڑکیوں کی عصری ودینی تعلیمی ادارے جامعتہ المحصنات گرلزڈگری کالج کے دورے کے دوران طالبات واساتزئے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی ناظمہ شازیہ عبداللہ پرنسپل ثریا طارق اور نظمِ خواتین جماعت کی دیگر ذمہ داران و جامع المحصنات کا اسٹاف سمیت جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانامحمد عارف دمڑ بھی موجود تھے۔ مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علم کردار اور خواتین کیدینی تعلیم، شعور کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں اور ایک صالح، باکردار اور باعلم خاتون ہی ایک مضبوط اور بااخلاق نسل کی تربیت کر سکتی ہے۔ اگر خواتین اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں کو سمجھ کر ادا کریں تو معاشرہ خود بخود اصلاح کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ اعلی کردار، حیا،شعور اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ایک مثالی اسلامی معاشرے کی تشکیل میں مثر کردار ادا کر سکی۔

WhatsApp
Get Alert