معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب ، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پرخصوصی تقریب میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔
تقریب میں قومی ہیروز، سیاستدانوں، طلبا ، مذہبی رہنماوں اور اقلیتی برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔شرکا نےپریڈمیں خصوصی دلچسپی لی اورافواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
شرکاء نے پاک فوج زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے ، شرکاء نےیادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور معرکۂ حق کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

WhatsApp
Get Alert