غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار!


پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت خیبر پختونخوا نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت خیبر پختونخوا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی (کریک ڈاؤن) کا آغاز کر دیا ہے۔

لہٰذا کسی بھی قسم پریشانی اور زحمت سے بچنے کے لیے فوری اپنی غیر رجسٹرڈ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں وغیرہ محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ کروائیں اور اپنی گاڑیوں کے واجب ادا ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں۔
بیان کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ، گاڑی ضبطگی اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert