قتل کی واردات : پاکستان کے 2 مشہور ٹک ٹاکرز گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا . ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں جن میں ایک سعید احمد او دوسرا فاضل علی شامل ہے، ملزم فاضل نے تھرل کیلئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی .

پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان نے گزشتہ 23 دسمبر کو غازی چوک جعفر طیار میں شہری قمر رضا پر فائرنگ بھی کی جو دوران علاج دم توڑ گیا .

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تکنیکی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں اور انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی شناخت کیا گیا ہے . پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی جب کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید دو ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں