وینزویلا میں خوفناک زلزلے کے 4 روز بعد بچوں سمیت مزید 4 افراد ملبے سے زندہ برآمد

وینزویلا(قدرت روزنامہ)وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلے کے 4 روز بعد 11 سال کے 2 بچوں سمیت 4 افراد ملبے سے زندہ برآمد ہوگئے۔
وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں 1430 افراد ہلاک، 3 ہزار 360 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 69 ہزار افراد لاپتا ہیں۔
ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے ، اس دوران 4 روز بعد 2 بچوں سمیت 4 افرادکو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک زندہ ملنے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں اور مقامی فوجی دستوں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد جاری کردی ہے۔
یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب پوپ لیو نے وینزویلا میں زلزلے سے تباہی پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے دعا کی۔
