ایران کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان

تهران(قدرت روزنامہ)ایران نے امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان کر دیا۔
امریکا نے ایران میں 80 سے زیادہ اہداف پر بمباری کرتے ہوئے سرک، بندرعباس اور قشم کو نشانہ بنایا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
امریکا نے ایران کے فضائی دفاعی نظام، سرویلنس نظام، اینٹی شپ کروز میزائلوں، ڈرونز تنصیبات اور پاسداران کی کشتیوں پر حملے کیے۔
پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دےگا، امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نےکہا ہے کہ امریکی فوج نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، ایران کی مسلح افواج امریکی حملوں کو منہ توڑ جواب دیں گی۔
ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائےگی، ہرمز میں تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے محفوظ راستہ صرف وہی ہوگا جس کا تعین ایران کرے گا۔
