اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف ڈانسر نورا فتیحی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس سے متعلق انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے . نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے .
نورا نے اپنے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کی دعا اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ کورونا مثبت آنے بعد حالات بہت مشکل ہوگئے تھے لیکن اب میں اپنی بھرپور صحت اور توانائی کے لئے کام کرنے کی خواہشمند ہوں .
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے . خیال رہے کہ نورا گزرشتہ سال 28 دسمبر کو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا .