بلوچستان کے ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈ کوچہ میں کرفیو نافذ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈ کوچہ میں تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
معاون وزیر داخلہ بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران عام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، شہری امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کے احکامات پر عمل کریں۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert